چیرمین سٹینڈنگ کمیٹی سیفران سینٹر ہلال رحمان کی سربراہی میں میٹنگ کا انعقاد

sample-ad

اسلام آباد (افضل صافی) سابقہ لیویز اور حاصہ دار فورسز کو خیبرپختونخواہ پولیس میں ضم کرنے کے حوالے سے ڈی آئی جی خیبرپختونخواہ نے کمیٹی کو مفصل بریفنگ دی

انہوں نے بتایا کہ کل 29833 میں سے 25879 کو کے پی پولیس میں ضم کیا گیا ہے

انہوں نے بتایا کہ 3016 پوسٹیں خالی ہیں جبکہ 944 غیر تصدیق شدہ ہیں

سابقہ خسادار اور لیویز کو کارڈ کے اجراء کے حوالے سے ڈی آئی جی نے بتایا کہ اب تک 13174 لوگوں کو کارڈ جاری کئے گئے ہیں

اسلام آباد میں انضمام کے خلاف فاٹا قومی جرگہ کا انعقاد

سینیٹر بہرہ مند تنگی کے سابقہ خسادار اور لیویز کو ترقی دینے کے حوالے سے سوال پر ڈی آئی جی کے پی نے بتایا کہ پولیس میں پروموشن کیلئے جو طریقہ کار ہےوہ ان پر بھی لاگو ہوگا

کمیٹی اراکین نے ڈی آئی جی کے پی کو آگاہ کیا کہ کچھ کانسٹبلز کو ڈاریکٹ ایس آئی (S.I) کے پوسٹ پر ترقی دی گئی ہے

جس پر چئیرمین کمیٹی نے ڈی آٗئی جی کے پی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع کے متعلقہ حکام کو خط لکھ کر ایسے پروموشنز کے بارے میں تفصیلات طلب کرلیں جس سے ڈی آئی جی نے اتفاق کیا

کمیٹی اراکین نے رائے دی کہ اس کام میں جو ملوث ہیں ان کو سزائیں دیں

سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ اگر تین سال میں اب تک کارڈز کے اجرا کا عمل بھی مکمل نہیں کیا گیا تو یہ افسوس کی بات ہے

کمیٹی اراکین نے کارڈز کے اجراء کے معاملے پر ڈی آئی جی سے سوال کیا کہ کب تک کارڈز کے اجراء کا عمل مکمل ہو جائے گا

س پر ڈی آئی جی نے کمیٹی کو یقین دہائی کرائی کہ وہ تحریری طور پر لکھ کر دے دیں گے کہ بہت جلد یہ کام مکمل ہو جائے گا

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.