ڈپٹی کمشنرز اور کمشنر کا اجلاس

sample-ad

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( رانا خالد) کمشنر فیصل آباد ڈویژن ثاقب منان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر خصوصی فوکس کیے ہوئے ہے

اس لئے فراہم کیے جانے والے فنڈز کو ہر صورت رواں مالی سال کے اختتام تک خرچ کیا جائے گا

فنڈز کسی صورت لیپس نہیں ہونے چائیں

محکمہ مال میں سرکاری وصولیوں کی رفتار تیز کی جائے اور بڑے نادہندگان کو جیل بھجوایا جائے

انہوں نے یہ بات ڈی سی دفتر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور سرکاری وصولیوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی

اجلاس میں ڈی سی ٹوبہ عمر جاوید، ڈی سی فیصل آباد محمد علی،ڈی سی چنیوٹ محمدریاض ، ڈی سی جھنگ فیاض موہل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو، ڈویلپمنٹ آفیسرز نے شرکت کی

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کو سرکاری وصولیوں کی رفتار،سرکاری رقبوں پر ناجائز قابضین، غیرقانونی پٹرول پمپس کیخلاف کارروائیوں، سٹیژن پورٹل پر ریونیو معاملات سے متعلقہ شکایات کے ازالہ، لینڈ ریونیو، ایگریکلچر انکم ٹیکس، آبیانہ سمیت دیگر سرکاری وصولیوں کی رفتار بارے بریفنگ دی

یہ بھی پڑھیں: علی گل پیر کا ابھینندن پر مبنی ’فنٹاسٹک ٹی ڈے‘ ترانہ ریلیز

کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اراضی ریکارڈ پر سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کےساتھ کھیوٹ ،میوٹیشن ایشوز کو جلد از جلد نمٹایا جائے

انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے افسران خود منصوبوں کے وزٹس کریں اور میٹریل چیک کریں

کمشنر نے مزید کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہریاں حکومت کا بہت بڑا قدم ہے

ان کے انعقاد سے عوام کے ریونیو سے متعلقہ مسائل ایک چھت تلے حل ہورہے ہیں

یہ سلسلہ باقاعدگی کیساتھ جاری رکھا جائے

کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ وزیر اعظم سیٹزن پورٹل پر شکایات کا مقررہ وقت کے اندر ہر صورت ازالہ کیا جائے گا

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.