ڈینگی اور کورونا کی علامات ایک ساتھ

sample-ad

کورونا کے بعد ڈینگی بے قابو ہے ، 764 افراد لاہور میں شکار بن گئے

ملک میں جہاں کورونا کی چوتھی لہر کے ساتھ ہی ڈینگی وائرس نے بھی پنجے گاڑ لئے ہیں وہیں یہ بات بھی قابل تشویش ہے کہ دونوں ہی بیماریوں کی علامات بہت ملتی جلتی ہیں

طبی ماہرین نے اعتراف کیا ہے کہ دونوں وائرسز کی علامات ملتی جلتی ہونے کے سبب یہ جاننا مشکل ہوجاتا ہے کہ مریض کو کوروناہوا ہے یا ڈینگی

ڈاکٹروں کے مطابق انسان بیک وقت ڈینگی اور کووڈ 19 کا بھی شکار ہوسکتے ہیں

بیماری کی معمولی شدت میں کئی مریض گھر میں ہی دونوں وائرسز کو شکست دے دیتے ہیں تاہم شدت زیادہ ہونے پر موت کا خطرہ بھی ہوتا ہے

دونوں بیماری کی ایک جیسی علامات میں بخار، ٹھنڈ لگنا، کھانسی، گلے میں تکلیف، جسم میں تکلیف اور شدید کمزوری کا احساس شامل ہیں جس کی وجہ سے یہ جاننا مشکل ہوجاتا ہے کہ مریض کو کونسا مرض لاحق ہے

تاہم اگر سانس لینے میں مشکل، سینے میں تکلیف ہو تو یہ نشانیاں کوروناوائرس کی ہوسکتی ہیں کیوں کہ ڈینگی میں یہ علامات نہیں پائی جاتیں

صحافت میں جھوٹی خبر والا زیادہ دیر پائیدار نہیں ہو سکتا : عمران خان

اسی طرح سونگھنے اور چکھنے کی حسوں سے محرومی کا سامنا بھی صرف کووڈ 19 کے مریضوں کو ہوتا ہے

ڈینگی کی شدت ہونے کی صورت میں پیٹ میں تکلیف، مسلسل، تھکاوٹ، جگر بڑھ جانا اور سیال کا جتماع جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں جبکہ بیماری کی معمولی اثرات کی نشانیاں بخار، سردرد آنکھوں میں تکلیف کے ساتھ، عصبی درد، متلی، قے، جلد پر دانے اور خون میں سفید خلیات کی کمی ہیں، کمزوری، سردرد، ملتی اور ہیضہ کی علامات زیادہ تر ڈینگی میں ہوتی ہیں

خیال رہے ڈینگی متعدی مرض نہیں ہے، لیکن کورونا متعدی مرض ہے

Facebook Comments

POST A COMMENT.