کاروباری برادری محسن پاکستان عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دُکھ میں ہے: صدر ایف پی سی سی آئی

sample-ad

ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی کاروباری، صنعتی اور تجارتی برادری مشہور سائنسدان اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر سوگوار ہے

ایف پی سی سی آئی کے صدر نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایک کامیاب زندگی گزاری اور پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کا خواب پورا کیا اورپاکستان اور پورے امت مسلمہ کے ہیرو کی حیثیت اختیار کر گئے

انہوں نے پاکستانیوں کی تین نسلوں کو انسپائر کیا اور آئندہ آنے والی مزید نسلیں بھی ان کے افکار سے رہنما ئی حاصل کرتی رہے گیں

لکس اسٹائل ایوارڈز کا میدان ہم ٹی وی ڈراماز کے نام

میاں ناصر حیات مگوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام نے مؤثر طریقے سے ملکی دفاع کو بیرونی خطرات کے لیے ناقابل تسخیر بنا دیا ہے اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایک محفوظ ماحول فراہم کیا ہے

میاں ناصر حیات مگوں نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی ملک بھر میں اپنے تمام دفاتر میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کرے گی اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ملکی دفاع، تعلیمی نظام اور ویلفیئرکے سلسلے میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا ئے گا

Facebook Comments

POST A COMMENT.