کشمیری سوشل میڈیا صارفین کو ٹارگٹ کرنے پر فیس بک انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی

sample-ad

شہریار آفریدی کے زیرصدارت پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے 18ویں اجلاس میں وزارت خارجہ کے عہدیداران، چیئرمین پی ٹی اے، کل جماعتی حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کے وفد و دیگر عہدیداران نے شرکت کی

کینیڈا پاکستان گلوبل کانگریس کے صدر چوہدری ظفر نے بھی کینیڈا سے ایک مبصر کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کی

چیئرمین پی ٹی اے کو مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کرنے والے پاکستانی اور کشمیری سوشل میڈیا صارفین کو ٹارگٹ کرنے پر فیس بک انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

کمیٹی نے کشمیر پر لابنگ کے لئے بین الاقوامی دوروں کے روڈ میپ کی منظوری دے دی

چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے جمعرات کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین کو پاکستانی اور کشمیری سوشل میڈیا کارکنان کو ٹارگٹ بنانے اور اُن کے اکاؤنٹس معطل کرنے پر فیس بک انتظامیہ کے خلاف نوٹس لینے کی ہدایت کی

اجلاس میں کمیٹی نے حالیہ غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستانی ہتھکنڈوں اور فوج کی تعیناتی اور کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے تحت ایک مسلمان کنبہ پر حالیہ دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے دو قراردادیں بھی منظور کیں۔

کمیٹی نے کشمیر پر لابنگ کے لئے بین الاقوامی دوروں کے روڈ میپ کی منظوری دے دی

چیئرمین کشمیر کمیٹی نے سفارتکاروں کے ساتھ مل کر مستقبل کی متوقع پلان کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وبا میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے لہٰذا کمیٹی وفود جلد ہی تنازعہ کشمیر پر لابی کے لئے ترکی ، وسطی ایشیائی ریاستوں ، امریکہ اور برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کے ممبران کے علاوہ اے پی ایچ سی کی قیادت بھی ان وفود کا حصہ ہوگی

کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ سے پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس کی معطلی پر فیس بک انتظامیہ کے خلاف کارروائی پر تفصیلی رپورٹ طلب کی۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اُنہوں نے جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں پر آواز بلند کرنے والے پاکستانی اور کشمیری سوشل میڈیا کارکنان کے خدشات فیس بُک انتظامیہ تک پہنچائے ہیں

تاہم چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے چیئرمین پی ٹی اے سے جواب طلب کیا کہ ابھی تک فیس بک اور ٹویٹر کی انتظامیہ نے پاکستان میں اپنے دفاتر کیوں نہیں قائم کیے؟  پاکستانی صارفین کے متعدد اکاؤنٹس کی معطلی کے بارے میں فیس بک انتظامیہ کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے شہریار آفریدی نے پوچھا کہ پی ٹی اے کی جانب سے فیس بک ٹیم کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے؟

چیئرمین کشمیر کمیٹی نے پوچھا کہ فیس بک کی ٹیم نے کشمیر کمیٹی کے سابقہ اجلاس میں حصہ کیوں نہیں لیا اور پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں فیس بک کے نمائندے کی شرکت کو یقینی بنائے

آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے فیس بک انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرے

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کہا کہ فیس بک انتظامیہ 22 کروڑ عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کیسے کرسکتی ہے

آفریدی نے کہا کہ پی ٹی اے حکومت پاکستان کی ہدایات کی خلاف ورزی پر فیس بک انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرنے اور فیس بک کو پاکستان میں بلاک کرنے میں کیوں اب تک ناکام رہی ہے

ایم این اے خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستانی عوام کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کےلئے نئے قانون سازی کی ضرورت ہے

سکریٹری قومی سلامتی ڈویژن عامر حسن نے کہا کہ پی ٹی اے کے قانون میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ پاکستان میں کام کرنے والی سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف ازخود اقدام اٹھائے۔  انہوں نے تجویز پیش کی کہ ایف آئی اے کی سائبر ٹیم فیس بک انتظامیہ کے خلاف از خود کارروائی کرے

امریکی جہاز کا پاکستان کا دورہ اور پاک بحریہ کے ساتھ بحری مشقوں کا انعقاد

چیئرمین کشمیر کمیٹی نے اس مسئلے کے حل کے لئے آئندہ اجلاس میں دیگر اسٹیک ہولڈرز کو طلب کرلیا

اے پی ایچ سی کے کنوینر سید فیض نقشبندی نے شہریار آفریدی کی جانب سے اٹھائے گئے نئے پارلیمانی اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کے سفارتی اقدام سے بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کمیٹی کو بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں رونما ہونے والی تازہ ترین صورتِ حال سے آگاہ کیا اور کہا کہ افواہوں کے مطابق بھارت جموں وکشمیر کے دارالحکومت کو مسلم اکثریتی سری نگر سے ہٹا کر ہندو اکثریتی جموں منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

خرم دستگیر نے شہریار آفریدی کی کشمیر کمیٹی کو غیرجانبدار بنانے کی کوشش اور اپوزیشن کے قانون سازوں کو کمیٹی کے اجلاسوں میں معاملات اٹھانے کے مواقع فراہم کرنے پر اُنکی تعریف کی

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ممبران اجلاس کو بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والی پیشرفتوں اور حکومت پاکستان کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.