ماں قسم میں نے شادی کی ہے : راکھی ساونت

sample-ad

بھارت کی متنازع شخصیت راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ ماں کی قسم میں نے شادی کی ہے اور رتیش میرا شوہر ہے

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ریڈیو انٹرویو میں راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ افواہیں ہیں کہ اصل میں رتیش ہے ہی نہیں لیکن میرے لیے میری ماں سے بڑھ کر کوئی نہیں ہے

میں جھوٹ نہیں بولتی، میرا شوہر ہے لیکن وہ بھارتی نہیں ہے بلکہ بھارت سے باہر ہے

دوران انٹرویو راکھی نے اعتراف کیا کہ انھیں نہیں پتہ کہ ان کی ازدواجی زندگی کہاں کھڑی ہے، وہ شادی شدہ رہیں گی یا نہیں؟

راکھی کا کہنا تھا کہ کیوں کہ ابھی لاک ڈاؤن چل رہا ہے اور رتیش کینیڈا میں ہے

ہم دونوں میں سے کسی کو بھی ویزا نہیں مل رہا

اس لیے نہیں بتا سکتی کہ مستقبل میں شوہر کے ساتھ رہوں گی یا نہیں؟

200 ریال کا نیا کرنسی نوٹ متعارف

بالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھاکہ ابھی یہ بھی نہیں جانتی کے شوہر اپنی پہلی بیوی سے طلاق لیں گے یا نہیں؟

میری ماں ایک بار مکمل طور پر ٹھیک ہو جائیں اس کے بعد کارروائی کا فیصلہ کروں گی

خیال رہے کہ اس سے قبل راکھی رئیلٹی شو بگ باس کے 14 ویں سیزن میں انکشاف کر چکی ہیں ان کے شوہر پہلے ہی شادی شدہ تھے اور ایک بچے کے باپ بھی ہیں

جس کے بارے میں انہیں شادی کے بعد پتا چلا ہے

راکھی نے گزشتہ برس جولائی میں برطانیہ میں مقیم بزنس مین سے شادی کی تھی

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.