گاڑی چھیننے اور فائرنگ واقعہ کی اصل کہانی

sample-ad

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں تین کلاشنکوف سے لیس ڈاکووں نے ڈبل روڈ سے ایک گاڑی چھینی

اطلاع پر ڈولفن پولیس نے روکا تو فائرنگ شروع کر دی

ڈولفن پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے

تھانہ رمنا پولیس کی کارروائی : موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کا کارندہ گرفتار

ڈاکو چھینی ہوئی گاڑی پر اسلام آباد کی حدود کے اندر داخل ہوئے

ایکسائز آفس کے باہر حساس ادارے کے افسر سے فرار ہونے کی خاطر گن پوائنٹ پر پھر گاڑی چھینی

وفاقی پولیس نے اطلاع پر پیچھا شروع کیا تو ملزمان ای سیون چلے گئے

ای سیون میں حساس ادارے کی افسر کی گاڑی کھڑی کی اور جنگل کی طرف بھاگے

رسیکو ون فائیو پر ایک شخص نے اطلاع دی کہ تین مسلح افراد جنگل میں گھسے ہیں

جڑواں شہروں کی پانچ ٹیمیں جنگل میں سرچ آپریشن کر رہی ہیں

وقوعہ کے دوران دونوں شہروں کی پولیس میں کورڈنیشن کی بھی کمی نظر آئی ہے

پولیس کا کہنا ہے تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.