ہوائی فائرنگ کرنے والے گرفتار

sample-ad

چارسدہ (شوکت مہمند) ضلع پولیس نے ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف بروقت کاروائی کی

بارات اور شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 15افرادکو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیااور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا

ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے کہاہوائی فائرنگ جاہلانہ فعل اور قانونی جرم ہے

اس میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی

تفصیلات کےمطابق ڈی پی اوچارسدہ محمد شعیب خان کو ضلع چارسدہ کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی اطلاع موصول ہوائی

جس پر ڈی پی او چارسدہ نے ضلع کے تمام سرکل ڈی ایس پیز کو ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے

حسب اطلاع ایس ایچ او سٹی نور حیدر خان نے پشاور روڈ پر بارات میں چلتے چلتے ہوائی فائرنگ کرنے والے 2ملزمان، ایس ایچ او تھانہ پڑانگ سید سردار علی شاہ خان نے 3ملزمان ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری ذولفقارخان نے4ملزمان،ایس ایچ او مندنی فضل داود خان نے ایک ملزم جبکہ ایس ایچ او عمرزئی بسم اللہ جان خان نے 3ملزمان اور ایس ایچ او خانمائی جاوید خان نے 2ملزمان کو ہوائی فائرنگ میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 9پستول، ایک ایس ایم جی اور کارتوس برامد کرلیا ہے

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات رجسٹرڈ کر لیے گئے ہیں

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.