03 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس جاری

sample-ad

اسلام آباد(وجاہت حسین)ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کی زیر صدارت اجلاس ہوا

جس میں ایس ایس پی آپریشنز نے ضلع بھر کے کرائمز کا جائزہ لیا

ایس ایس پی آپریشنز نے ناقص کارکردگی پر 04 ایس ڈی پی اوز سے وضاحت طلب کرلی

03 تھانوں کے ایس ایچ او کو شوکازنوٹس جاری کیا گیا ہے

تھانہ ترنول و رمنا پولیس کی کارروائیاں: منشیات فروش و کار چور گرفتار

ناقص کارکردگی والے ایس ایچ اوز کو کار کردگی بہتر بنانے کے لئے آخری وارننگ دی گئی ہے

ایس ایچ او رمنا کو ملزمان کی گرفتاری کے لئے 24 گھنٹوں کا وقت دے دیا گیا ہے

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا ہے کہ ٹاسک مکمل نہ ہونے پر ایس ایچ او کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا

05 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اچھی کار کردگی پر تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے

15 دنوں بعد دوبارہ کرائم میٹنگ کی جائے گی

دوبارہ ناقص کارکردگی والے ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا

سید مصطفی تنویر نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا

تمام افسران اپنی کمر کس لیں اورکارکردگی بہتر بنائیں

جرائم کے سدباب، ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں

شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کے لئےہرممکن اقدامات اٹھائیں گے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.