مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

sample-ad

سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے منگل 27 اپریل کو مملکت بھر میں موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے

اخبار 24 اور عاجل کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ منگل کو بھی جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے

اس دوران تیز ہوائیں چلیں گی، ژالہ باری بھی ہوگی

اس کا سلسلہ مدینہ منورہ اور نجران کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا

بہارت میں موجود وائرس کی قسم کا پاکستان میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزارت صحت

قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا کہ منگل کو حائل، قصیم، ریاض اور الشرقیہ کے متعدد علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے

قومی مرکز کا کہنا ہے کہ منگل کو مملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ الاحسا میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ القریات میں رہے گا

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.