2 مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق

sample-ad

مہمند(افضل صافی) قبائلی ضلع میں 2 مختلف واقعات میں سابق امن کمیٹی کے سربراہ سمیت 2افراد جاں بحق ایک خاتون شدید زخمی ہوئی جسے پشاور LRH منتقل کردیا گیا

پولیس نے دونوں واقعات میں ملوث 4 افراد گرفتار کرلئے مزید تفتیش جاری ہے

مقامی پولیس کے مطابق تحصیل صافی کے علاقہ دروازگئی میں سابق امن کمیٹی کے سربراہ ملک خانہ گل کے ساتھ جرگہ کے فیصلے پر انکے مخالف عبدالخالق نے حملہ کرکے خانہ گل کو شدید زخمی کردیا جو بعد میں پشاور میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے

جس پر خانہ گل کے بھائی دین محمد نے عبد الخالق پر حملہ کردیا جس سے عبدالخالق بھی جاں بحق ہوگیا ہے

پولیس نے دین محمد اور ایک دوسرے ساتھی کو موقع پر گرفتار کر لیا ہے

دوسرا واقع تحصیل امبار میں پیش آیا فریقین کے درمیان تنازعہ پر جھگڑا ہوا جس میں خاتون شدید زخمی ہوگئی ہے

جس کو پشاور منتقل کیا ہے پولیس کے مطابق خاتون کی حالت تشویش ناک ہے

اس واقع میں بھی پولیس نے دو افراد گرفتار کرلئے ہیں

دونوں واقعات افطاری کے قریب پیش آئے ہیں

یاد رہے کہ مہمند ضلع میں رمضان المبارک میں یہ دوسرا بڑا واقع ہے

رمضان کے پہلے دن بھی حلیمزئی ملان منڈی میں جھگڑے کے دوران 2 افراد جاں بحق ہو گئے تھے اس سلسلے میں پولیس نے3افراد گرفتار کرلئے تھے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.