200 ریال کا نیا کرنسی نوٹ متعارف

sample-ad

سعودی عرب میں 200 ریال کا نیا کرنسی نوٹ سامنے آگیا

جس کا استعمال بھی شروع ہوگیا ہے

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی مرکزی بینک (سعودی سینٹرل بینک) نے 200 ریال کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کروایا ہے

سعودی مرکزی بینک کے مطابق نئے کرنسی نوٹ کا اجراء وژن 2030ء کے اعلان کے 5 سال مکمل ہونے پر کیا گیا ہے

میڈیا رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کی طرف سے متعارف کروائے گئے نوٹ کا آج سے سعودی عرب میں استعمال بھی شروع ہوگیا ہے

چیئر مین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کی ایف پی سی سی آئی کو مدد کی یقین دہانی

شاہ عبدالعزیز آل سعود کی تصویر سےمزین سرمئی رنگ کے اس نوٹ پر 2030 وژن کا تھری ڈی لوگو بھی بنا ہوا ہے

سعودی 200 ریال کے نوٹ کی پشت پر حکومتی محل کی تصویر،انگریزی میں نمبر، نوٹ کی مالیت اور مرکزی بینک کا نام تحریر ہے

میڈیا رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک نے نئے نوٹ کے اجراء کے ساتھ واضح کیا ہے کہ مختلف مالیت کے دیگر تمام نوٹوں کا استعمال معمول کے مطابق جاری رہے گا

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.