ایف پی سی سی آئی NICVD کا مکمل ساتھ دے گی:میاں ناصر حیا ت مگوں

sample-ad

ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نےNICVD کے لیے ناکافی فنڈنگ پر اپنے گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے

ایف پی سی سی آئی کے صدر نے مزید کہا کہ NICVD دنیا میں اپنی نوعیت کا ایک واحد امراض دل کا ہسپتال ہے جس میں جدید ترین طبی اور ہنگامی دیکھ بھال مفت فراہم کی جاتی ہے اورایف پی سی سی آئی اس کی حالت زار پر ہاتھ پر ہاتھ دھر ے نہیں بیٹھ سکتا اور اسے بچانے کے لیے فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے جدو جہد کرے گا

ایف پی سی سی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہNICVD کی آواز کو سرکاری، غیر سرکاری اور بین الاقوامی ڈونرز تک پہنچایا جا ئے

میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہNICVD نے 2019 میں 2.3 ملین بے سہارا دل کے مریضوں، 2020 میں 1.6 ملین اور 2021 میں تقریبا 2.3 ملین مریضوں کی خدمت کرے گا

سی آئی اے سینٹر اب طالبان کے قبضے میں

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ناصر خان نے کہا کہNICVD حقیقی معنوں میں سینٹر آف ایکسیلنس ہے؛ کیونکہ یہ ان دل کے مریضوں کا بھی کامیاب علاج کرتا ہے

جو کراچی کے نجی اسپتالوں میں لاکھوں روپے خرچ کر چکے ہوتے ہیں؛ لیکن اس کے با وجودبھی ان کا مکمل اور مؤثر علاج نہیں کیا گیا ہوتا

انہوں نے بالکل غیر امتیازی انداز میں مریضوں کی خدمت کرنے پرNICVDکی تعریف کی۔ NICVD رنگ، نسل، مذہب، سماجی طبقے اور یہاں تک کہ نیشنیلٹی سے قطع نظر سب کا یکساں علاج کرتا ہے؛جیسا کہ پڑوسی ملک افغانستان کے مریضوں کا بھی مفت علاج کیا جا رہا ہے

NICVD کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ندیم قمر نے ایف پی سی سی آئی کے صدر اورنائب صدر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نےNICVD کا دورہ کیا اور ان کے تحفظات کو سنا

انہوں نے دورہ کرنے والے وفد سے درخواست کی کہ وہNICVD کو فنڈز اکٹھا کرنے میں مدد کرے اور نجی کاروباری اداروں اور بین الاقوامی ڈونرز سے ایف پی سی سی آئی اپنے روابط اور مارکیٹنگ کی مہارت کے استعمال کو برو ئے کار لائے

انٹرویشنل کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر سہیل خان نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی اور کہا کہ NICVD ترقی پذیر دنیا کے لیے ایک مثال ہے کہ سالانہ لاکھوں جانیں بچانے کے لیے عالمی معیار کی ایمرجنسی کارڈیک طبی سہولیات فراہم کی جاتیں ہیں اور ہم سب کو مل کرNICVD کے لیے فنڈ جمع کرنے میں مدد کرنی چاہیے؛تا کہ غریب مریضوں کے لیے یہ علاج معالجہ جاری رہے

ایف پی سی سی آئی نے وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ ادارے کو فنڈز اور گرانٹس میں فوری اضافہ کرے اور بے شمار زندگیوں اور خاندانوں کو بچانے کے لیے مدد فراہم کرئے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.