بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاوراتی میٹنگ کا انعقاد

sample-ad

مہمند (افضل صافی) کاروان رحمان بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پاک افغان سرحدی علاقہ خویزی باٸزی وکرز کی ملک عبدالرحمان کی رہاٸش گاہ پر مشاوراتی میٹنگ ہوئی

MPA ملک عباس رحمان کی سربراہی میں الیکشن کمیٹی تشکیل ۔تحصیل ناظم سمیت ہر ویلج کونسل سے رحمان کاروان کے امیدواران کو کامیاب کرواٸیں گے

موجودہ دور حکومت میں پختون اہم عہدوں پر فاٸز ہیں لیکن پختونوں کے لیے کچھ بھی نہ کر سکیں ۔حکومت قباٸلی اضلاع کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے

حکومت تجارت کے لیے گورسل اور ناوا پاس شاہراہ کھول دیں

ان خیالات کا اظہار بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رحمان ہاؤس میں مشاوراتی میٹنگ سے MPA ملک عباس رحمان ۔حاجی اختر شاہ ۔ملک خان سید ۔امیدوار براٸے تحصیل ناظم نسیم ۔احمد جان کوڈا خیل امیر رحمان و دیگر نے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ انے والے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل ناظم سمیت ہر ویلج کونسل سے کاروان رحمان کے امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرواٸیں گے

باجوڑ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قاری الیاس شہید

بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیٹی بھی تشکیل دے دی گٸی جسکا سربراہ ایم پی اے ملک عباس رحمان ہوں گے

تقریب سے خطاب کرتے ہوٸے ایم پی اے ملک عباس رحمان نے کہا کہ ورکرز کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں ان کی مدد اور جذبے سے صوباٸی الیکشن بھی جیتا اور بلدیاتی انتخابات بھی بھاری اکثریت سے جیتیں گے

حکمران جماعت اجکل چند لوگوں کو اکھٹا نہیں کر سکتے کیوں آج آزاد حثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں کیونکہ انہوں نے عوام کیساتھ کیے گٸے وعدوں کو پورا نہ کر سکے

عوام کو سبز باغ دیکھا کر دھوکہ دیا گیا لیکن آج عوام جان چکے ہیں انکو اپنی شکست پہلے سے نظر آرہی ہے اس لیے بغیر ٹکٹ کے الیکشن لڑ رہے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحدی علاقہ خویزی باٸیزئی ایک پسماندہ علاقہ ہے ہر ترقیاتی فنڈ میں مناسب حصہ دیا جاٸے گا

مجھے انکی محرومیوں اور ضروریات کا بخوبی علم ہے الیکشن میں ان کیساتھ جو وعدے کی گٸے تھے وہ پورا کریں گے

مجھے اپنے کارکنان پر فخر ہے ان کے جذبے اور محنت کو سلام پیش کرتا ہوں بلدیاتی انتخابات میں ہمارے امیدواروں کو بھر پور سپورٹ کریں گے

تقریب سے خطاب کرتے ہوٸے امیدوار براٸے تحصیل ناظم نسیم خان اور ملک خان سید نے کہا کہ پی ٹی اٸی کے غبارے سے ہوا نکل گٸی ہے اجکل وہ چند لوگوں کو اکھٹا نہیں کر سکتے

خوگاخیل سے بلا مقابلہ خواتین سیٹ جیت لی ہے ہار جیت سیاست کا حصہ ہے جس طرح صوباٸی الیکشن میں شکست دی بلدیاتی الیکشن میں بھی شکست دیں گے

ہمارے حوصلے بلند ہیں ۔مشاورت اور اتفاق کا مظاہرہ کریں گے تو کوٸی بھی سیاسی پارٹی شکست نہیں دے سکتی

Facebook Comments

POST A COMMENT.