ستائیس مارچ کے متوقع جلسے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری

sample-ad

اسلام آباد(وجاہت حسین)27 مارچ پریڈ گراؤنڈ شکر پڑیاں میں سیاسی جماعت کے متوقع جلسے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ٹریفک ڈائیورشن پلان27 مارچ کے متوقع جلسے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(وجاہت حسین)27 مارچ پریڈ گراؤنڈ شکر پڑیاں میں سیاسی جماعت کے متوقع جلسے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ٹریفک ڈائیورشن پلان .

ریڈ زون میں عام ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا ۔

کشمیر چوک سے بجانب راول ڈیم چوک ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا .

گارڈن فلائی اوور تا چاند تارا ، چوک اور لوک ورثہ ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا ۔

راول ڈیم چوک تافیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا ۔

شہری آمدورفت کے لیے مقرر کردہ متبادل راستوں کا استعمال کریں .

لاہور سے آنے والی چھوٹی ٹریفک روات ٹی کراس سے براستہ راولپنڈی صدر روڈ ،پشاور جی ٹی روڈ ،اور موٹروے جا سکے گی ۔

پرانے ایئرپورٹ راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک ایکسپریس وے سے براستہ لہتراڑ روڈ ،کیپٹن نعیم طفیل شہید چوک ،اور پارک روڈ ،راول ڈیم چوک سے براستہ مری روڈ اسلام آباد کے سیکٹر جی ،ایف ،مارگلہ روڈ اور کشمیر چوک سے دائیں مڑتے ہوئے بھارہ کہو اور مری جا سکتے ہیں ۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی ،ایف اور مارگلہ روڈ سے راولپنڈی ایرپورٹ ،روات آنے جانے کے لیے نائنتھ ایونیو ،ایکسپریس ہائی وے استعمال کریں .

پشاور جی ٹی روڈ اور موٹروے سے آنے والے جلوس کے شرکاء براستہ 26 نمبر چونگی ،
مہرآباد فلائی اوور راولپنڈی اور آئی جے پی روڈ سے فیض آباد سے پریڈگراؤنڈ جلسہ کی مقرر کردہ پارکنگ میں گاڑیاں پارک کر کے شریک ہوں گے ۔

لاہور جی ٹی روڈ اور راولپنڈی سٹی سے پریڈ گراؤنڈ جلسہ میں شرکت کے لیے براستہ ایکسپریس وے ، فیض آباد پریڈ گراونڈ سے ملحقہ کار پارکنگ میں گاڑیاں پارک کرنے کے بعد جلسہ میں جا سکیں گے ۔

کشمیر ، مری ، اور باراکہو سے آنے والے شرکاء براستہ کشمیر چوک سری نگر ہائی وے ،زیرو پوائنٹ سے نیچے اتر کر شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ کی مخصوص پارکنگ میں گاڑیاں پارک کر کے جلسہ گاہ میں جا سکیں گے .

آئی ٹی پی ریڈیو اپنی خصوصی نشریات کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال کے متعلق لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھے گا ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.