9 سالہ بچے نے ایسا کیا کام کر دیا جس سے سب حیران رہ گئے؟

sample-ad

9 سالہ بچے نے 5 ارب روپے کما کرسب کوحیران کر دیا

امریکا کے نامور میگزین نے یوٹیوب اسٹار کی سالانہ آمدنی سے متعلق فہرست جاری کردی ہے

تفصیلات کے مطابق فوربز کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں سال 2020 کے دوران یوٹیوب ویڈیوز سے ریکارڈ کمائی حاصل کرنے والے اسٹارز کے نام شامل ہیں

گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمانے والوں میں 9 سالہ ریان سرفہرست ہیں

ریان نے یوٹیوب پر ‘ریانز ورلڈ‘ کے نام سے چینل بنایا ہوا ہے جہاں وہ کھلونوں اور گیمز کے حوالے سے ویڈیوز بناتے اور اُن کا ریویو دیتے ہیں

عام طور پر کم سن بچے اُن کی سائنسی تجربات، میوزک ویڈیوز ، گیم کھیلنے کی ویڈیوز دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں

واضح رہے کہ 9 سالہ بچے ریان نے ایک سال میں ویڈیوز سے 5 ارب روپے سے زائد کمائی کی ہے۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.