FPCCI کی شنگھا ئی تعاون تنظیم (SCO) کی بزنس کونسل کے اجلاس میں نمائندگی

sample-ad

پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے میاں ناصر حیات مگوں صدر ایف پی سی سی آئی اور چیئرمین SCO بزنس کونسل پاکستان نے تاجکستان کے شہر دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی بزنس کونسل کے بورڈ اجلاس سے خطاب کیا

اس اجلاس میں تمام ممبر ممالک کے صدور/ چیئر مینوں نے شرکت کی؛ جس میں پاکستان، چین، روس، بھارت، قزاقستان، کرغیزستان، ازبکستان اور تاجکستان شامل تھے

صدر ایف پی سی سی آئی نےSCO کے طاقتور بلاک کے اندر معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے لبرلائزیشن کے مسائل اٹھائے

انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) اور ترکمانستان-افغانستان-پاکستان-بھارت (TAPI) گیس پائپ لائن منصوبے کی اقتصادی اور تجارتی صلاحیت پر بھی روشنی ڈالی

ایف پی سی سی آئی کے صدر نے اقتصادی بلاکس کے ذریعے علاقائی اور ریجنل تجارت کی حقیقی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کے لیے SCO بزنس کونسل کی جانب سے تیار کیے جانے والے دوطرفہ، علاقائی اور کثیرالجہتی روابط کو سراہا

جس طر یقے سے گزشتہ چند دہائیوں میں دیگر اقتصادی بلاکوں نے حاصل کیا ہے اوراب SCO بھی تمام اقتصادی فوائد کو کیش کرنے کے لیے تیار ہے

ایف پی سی سی آئی کے صدر نے کثیر الجہتی اور ہائی پروفائل ایونٹ کے انعقاد اور بلاک کے آٹھ ممالک کو ایک ساتھ لانے پر منتظم کی تعریف بھی کی

ایف پی سی سی آئی کے تجربہ کار بزنس لیڈر اور کنوینر انٹرنیشنل فورمز امجد رفیع نے تاجکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کوششوں کو سراہا؛ جس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کے درمیان-19 COVID کے تناظر میں مائیگریشن کے چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

پاک بحریہ کے سینئر افسران کی ترقیاں

ایونٹ کے دوران،ایک اوربین الاقوامی کانفرنس میں سمارٹ سٹی کے مسائل، امکانات اور فوائدکے تنا ظر میں SCOکے بہتر ین شہروں اوردارالحکومتوں کے مابین تعاون اور تجربات کے تبادلے پر منعقد ہوئی؛ جس میں شاہد احمد خان، ڈائریکٹرFS&R (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے سمارٹ سٹیز آف پاکستان (لاہوراور اسلام آباد) پرپریزنٹیشن دی؛جوکہ مستقبل میں ایکوفرینڈلی وینچر ہونگے

ایونٹ کے دوران،گول میز کانفر نس میں SCO مما لک میں مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (MSMEs) کی ترویج وتر قی پر مرکوز تھا

اس سیشن میں، زبیر حیدر شیخ، صدر اور سی ای او لومینا کنسلٹنگ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ نے مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے مابین تعاون اور ترقی کے مسائل پر ایک پریزنٹیشن دی

پروگرام کے تحت ہونے والی تمام ملاقاتیں اور کانفرنسیں SCOکے رکن ممالک کے درمیان ٹھوس معاشی اور سماجی تعاون پر مرکوز تھیں۔ کانفر نس میں یہ تجویز دی گئی کہ SCO کے رکن ممالک میں MSMEsکو فنانس تک رسائی، ریگولیٹری تحفظ اور رکن ممالک کے درمیان تعاون کے ذریعے فروغ دیا جا سکتا ہے اورMSMEs معاشی ترقی کا حقیقی انجن اور روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہیں

ایف پی سی سی آئیSCOکے اندر تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے اور ممبر ممالک کی باہمی خوشحالی اور ترقی کے لیے ایک مضبوط معاشی اتحاد کامنتظر ہے

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.