مظفرآباد (بدھ 15 اپریل 2026) معروف این جی او انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ انسپاڈ کے صدر اور سابق مشیر انسانی حقوق ڈاکٹر سردار محمد طاہر تبسم نے کہا ہے اسوقت خواتین کو تعلیم اور ہنر مندی کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان میں اعتماد اور خود انحصاری کا جذبہ بیدار ہو سکے اور وہ بھی قومی ترقی اور تحریک آزادی کشمیر میں اپنا کردار ادا کریں
وہ یہاں کشمیر وومن الرٹ فورم کی سربراہ اور معروف سیاسی و سماجی رہنما محترمہ سمیعہ ساجد سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے فورم کے کوآرڈینیٹر راجہ ولید عبداللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ڈاکٹر طاہر تبسم نے کہا کہ حکومت کو تعلیمی نصاب میں جدوجہد آزادی کے خدوخال اور پس منظر کو شامل کرنا چاہیے اس سے نئی نسل کی تربیت ہوگی اور ہماری نئی نسل اپنے عظیم ہیروز کے کردار سے واقف ہو سکے گی۔ کشمیر میں روزگار کے مواقع اور کاروبار کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے محض سرکاری ملازمت سے اگلا نظام چلانے سے ترقی ممکن نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی تنظیموں کی بہرحال معاونت اور مدد کرے جو عملی کام کر رہی ہیں۔اور خاص طور پر جو خواتین کے لئے وقف ہیں
محترمہ سمیعہ ساجد نے اس موقع پر کہا کہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت ایک عرصہ سے خواتین کے حقوق اور ان کے دیرینہ مسائل سماجی تنازعات کے حل کے لئے سرگرم عمل ہیں ہمارا فورم خواتین کو ہنر مند اور معاشرہ میں اچھامقام بنانے کے لئے صنعتی سکول قائم کرنا چاہتا ہے جس کے لئے ہمیں حکومتی اداروں سے مدد کی ضرورت ہے۔ ہمارا مقصد خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہے تاکہ مرد و عورت مل کر ریاست اور معاشرے کی ترقی کے لئے کام کر سکیں ۔ انہوں نے کہا انسپاڈ نے تیس سال سے زائد عرصہ میں اپنے کام اور کردار سے اپنی شناخت بنائی ہے ہم آئندہ ایسی تنظیموں سے استفادہ کریں گے۔
0