9 اکتوبر 2025 نیویارک:
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے جاری بیان میں کہا امریکا، قطر، مصر اور ترکیہ کی سفارتی کوششوں کو سراہتا ہوں، فریقین معاہدے کی تمام شقوں پرمکمل طور پر عمل کریں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ تمام یرغمالیوں کو باوقار طریقے سے رہا کیا جائے، مستقل جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے،
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ معاہدے کے مکمل نفاذ کی حمایت کرے گا، پائیدار اور اصولی انسانی امداد کی فراہمی کو تیز کرے گا اور ہم غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں کو آگے بڑھائیں گے۔
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی امداد اور ضروری تجارتی سامان کی فوری اور بلا روک ٹوک داخلے کو یقینی بنایا جانا چاہیے، مصائب کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اس اہم موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کریں اور قبضے کو ختم کرنے کے لیے ایک قابل اعتبار سیاسی راستہ نکالیں۔