اسلام آباد: (6 جنوری 2026) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شجرکاری مہم تیزی سے جاری ہے۔ اس مہم کا مقصد شہر کے ماحول کو بہتر بنانا، ’’سرسبز اسلام آباد‘‘ کے وژن کو فروغ دینا اور شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔

ترجمان سی ڈی اے کے مطابق نئی شجرکاری سے فضائی آلودگی میں نمایاں کمی متوقع ہے جبکہ درختوں کی افزائش شہر کے قدرتی حسن میں اضافہ کرے گی۔ ادارے کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بھی شجرکاری مہم میں بھرپور شرکت کی ترغیب دی جا رہی ہے تاکہ سرسبز پاکستان کے ہدف کو مشترکہ طور پر حاصل کیا جا سکے۔