0

اسلام آباد پولیس نے گن پوائنٹ پر موبائل اور دیگر قیمتی اشیاء چھیننے والا ڈکیت گرفتار

اسلام آباد (وجاہت حسین) تھانہ شالیمار پولیس نے کاروائی کر کے گن پوائنٹ پر موبائل اور دیگر قیمتی اشیاء چھیننے والے گروہ کا سرکردہ رکن گرفتار کر لیا

ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن، موٹرسائیکل اور شہریوں سے چھینے ہوئے موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی جبکہ ملزم کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے مختلف سیکٹرز میں موبائل فون، نقدی اور پرس چھیننے کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہے

ملزم نے اپنا طریقہ واردات کے بارے میں پولیس افسران کو بتایا کہ ملزم اپنے ساتھیوں کی مدد سے سیر و تفریح کی غرض سے گھر سے باہر نکلنے والی خواتین اور مردوں سے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرتا تھا

کاروائی ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر اے ایس پی رانا عبدالوہاب کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شالیمار سلیمان شاہ معہ ٹیم نے کی

آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں