ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود) تحصیل کمالیہ میں ضلعی ممبر بین المذاہب ہم آہنگی آمن کمیٹی و پولیس مصالحتی کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ اشرف جان سندھو نے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر محمد عرفان بنجرا چیف آفیسر عمیر دلدار و دیگر میونسپل کمیٹی کمالیہ افسران کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے ملازم بھائی اعجاز مسیح سہوترہ کی ایکسیڈنٹ میں موت کے 40 روز کے اندر اس کے خاندان کو بقایا جات کی ادائیگی کر دی گئی ہے
جس میں Death grant سولہ لاکھ روپے چار ماہ کی تنخواہ کا چیک میونسپل کمیٹی کی جانب سے اعجاز مسیح کی بیوہ کو جاری کر دیا گیا ہے
جس پرکرسچن کمیونٹی تمام افسران کا شکریہ ادا کرتی ہے
انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی اور ملازمین کے حقوق کے حوالہ سے آپکی کاوش کو متاثرہ خاندان بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور تمام آفیسرز کے لئے دعا گو ہیں