0

الخدمت فاونڈیشن ریلیف آپریشن ختم ہونے تک خدمات انجام دے گی: سینٹر مشتاق احمد

مہمند (افضل صافی) سانحہ زیارت دلخراش واقعہ ہے ملبہ سے مزید لاشوں کی برآمد ہونے کا خدشہ ہے

ان خیالات کا اظہار سینٹر مشتاق احمد کا سانحہ زیارت کے دورے سے واپسی پر مہمند پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سینٹر مشتاق احمد نے سانحہ زیارت کا دورہ کیا اور غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کی

واپسی پر مہمند پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ زیارت دلخراش واقعہ ہے

الخدمت کارکنان کو آخری آپریشن تک سانحے کی جگہ موجود رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کو ایک ماہ کا راشن بھی فراہم کریں گے

پریس کانفرنس کے موقع پر الخدمت کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات نور واحد جدون سمیت جماعت اسلامی کے ضلعی صدر ڈاکٹر منصف خان اور جنرل سیکریٹری نوید احمد بھی موجود تھے

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ حکومت کا اعلان کردہ معاوضہ ناکافی ہے اور جاری کاروائی مایوس کن ہے

متاثرہ خاندانوں کو پچاس لاکھ معاوضہ دینا چاہیے تھا

انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ کی مائنز میں ہیوی مشینری، ڈاکٹر، جدید انجینئرنگ مشینری اور ایمبولینس موجود نہیں تھیں

اس بناء پر سانحہ میں جانی نقصان کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے

غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب متعلقہ ادارے، ڈی سی، اے سی اور ٹھیکیدار کے خلاف انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے اور غفلت اور لاپرواہی پر سزا دی جائے

انہوں نے مطالبہ کیا کہ  فی خاندان کو پچاس لاکھ معاوضہ اور ایک نوکری دی جائے جبکہ ملبے تلے دبے لاشوں کو فوری نکالا جائے اور آئندہ کے لئے مزدوروں کو حفاظت یقینی بنائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں