0

این جی سی میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن تیز، ERP اور ICT منصوبہ 85 فیصد مکمل

حکومت کے وژن کے مطابق ڈیجیٹل تبدیلی سے گورننس میں بہتری اور شفافیت کو فروغ ملے گا : انجینئر الطاف حسین ملک

اسلام آباد: (19 دسمبر، 2025) نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) نے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ماڈرنائزیشن اور انٹر پرائز ریسورس پلاننگ سسٹم کے نفاذ کیلئے جاری منصوبے پر 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔ ERP اور ICT ماڈرنائزیشن سے متعلق 44ویں سٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی، انجینئر الطاف حسین ملک نے کہا کہ یہ منصوبہ حکومتِ پاکستان کے ڈیجیٹائزیشن اور شفافیت کے وژن کے مطابق ہے اور اس سے ادارے کے انتظامی و مالیاتی امور میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیا ای آر پی نظام حقیقی وقت میں ڈیٹا کی فراہمی کے ذریعے مو¿ثر فیصلہ سازی میں معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید آئی سی ٹی انفراسٹرکچر کے ذریعے سائبر سکیورٹی، نظام کی قابلِ اعتماد کارکردگی اور ادارے کے اندر ہم آہنگی کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت فرسودہ مینوئل نظاموں کی جگہ خودکار اور شفاف نظام متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں سینئر مینجمنٹ اور تکنیکی ٹیموں نے منصوبے کی پیش رفت اور آئندہ مراحل پر بریفنگ دی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ERP کے اہم ماڈیولز فنانس، ہیومن کیپیٹل مینجمنٹ اور سپلائی چین فعال ہو چکے ہیں جبکہ انٹرپرائز ایسیٹ مینجمنٹ (EAM) کے فیچرز بھی لانچ کر دیئے گئے ہیں۔ اس منصوبے کی تکمیل منظور شدہ وقت میں متوقع ہے اور یہ ملازمین، سٹیک ہولڈرز اور پاور سیکٹر کی بہتری کے لیے طویل المیعاد فوائد کا حامل ہوگا۔
مزید برآں، پروکیورمنٹ، ٹریژری، پراجیکٹ سسٹمز، بلنگ اینڈ ریکوری اور ای ٹینڈرنگ کے ماڈیولز نفاذ کے آخری مراحل میں ہیں، جنہیں جلد مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔ این جی سی پاکستان کے پاور سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ملک کےلئے ایک موثر، شفاف اور قابلِ اعتماد بجلی ترسیلی نظام کی فراہمی کےلئے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں