اسلام آباد،نسٹ یونیورسٹی (اکتوبر 2025,14)آج بایوٹیکنالوجی اور انسانی–مشین انضمام (Human-Machine Integration) کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی۔
کانفرنس میں مختلف ممالک سے سائنسدانوں، محققین اور ماہرینِ ٹیکنالوجی نے شرکت کی۔
تقریب میں مقررین نے کہا کہ بایوٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا امتزاج انسانی زندگی کے نئے امکانات پیدا کر رہا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ اس ترقی کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور سماجی پہلوؤں کو بھی نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔
کانفرنس کے اختتام پر شرکاء نے اتفاق کیا کہ انسان اور مشین کا باہمی تعاون مستقبل کی سائنسی ترقی کا نیا باب ثابت ہوگا۔