اسلام آباد (اکتوبر 2025,18) میں پارلیمانی اسپیکرز کی سہ ملکی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں علاقائی استحکام، موسمیاتی تبدیلی، اور پارلیمانی تعاون پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر “اسلام آباد اعلامیہ” منظور کیے جانے کا امکان ہے جو مستقبل کے باہمی تعلقات کی راہ متعین کرے گا۔
وفاقی عدالتی اکیڈمی اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے زیر اہتمام بین المذاہب ہم آہنگی پر قومی سمپوزیم ہوا۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ توہینِ مذہب کے مقدمات میں منصفانہ تفتیش اور عدالتی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
تقریب میں بین المذاہب رواداری اور مساوی حقوق کے فروغ کے لیے “اسلام آباد ڈیکلریشن” پیش کیا گیا۔
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے تحت ایک اجلاس ہوا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی
اجلاس میں جمہوری اداروں کے استحکام اور آئینی حکمرانی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔