ملتان(سٹاف رپورٹر) کلر کس با ر ایسو سی ایشن کے سابق صدر حاجی محمد امین ساجد، سابق جنرل سیکریٹری حسن مشتاق بھٹہ، سابق جنرل سیکریٹری اکبر علی کھوکھر، چوہدری محمد طارق، علی اسلم تھہیم، سرفراز بھٹی، مرید حسین، عابد علی اور راشد علی نے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان عمران رشید سلیہری سے ملاقات کی
ملاقات میں ضلع کچہری ملتان سے ڈومیسائل برانچ کو جوڈیشل کمپلیکس متی تل منتقل کرنے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس منتقلی سے ملتان کی عوام الناس کو مشکلات کا سامنا ہوگا
جس پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان عمران رشید سلیہری نے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ آ پ کا مطالبہ جائز ہے تسلیم کیا جائے گا