کراچی (اسٹاف رپوٹر) فرانسیسی جریدے میں خاتم النبین حضرت محمد صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلہ وَسَلَّم کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور سویڈن میں قران پاک جلائے جانے کے روح فرسا واقعات کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان، کوئٹہ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پُرامن احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماوں سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی
”روز حرمت قرآن و ناموس رسالت“ کے عنوان سے ہونے والے احتجاج کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں اسلام دشمن صیہونی و نصرانی قوتوں کے خلاف نعرے درج تھے
مظاہرین نے استعماری و طاغوتی طاقتوں کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی لگائے اور گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف ان کی حکومتوں سے عالمی قانون کے تحت سخت کاروائی کا مطالبہ بھی کیا
شہر قائد میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے مغربی ممالک میں قرآن سوزی اور خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی ﷺ کے خاکوں کی اشاعت کے خلاف جامع مسجد نور ایماں ناظم آباد کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ دین اسلام کے مقدسات کی توہین دنیا کے دو ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کے مترادف ہے
عالم اسلام کو بے بس سمجھنے والے احمق اور عالمی امن کے دشمن ہے
فرانس اور سویڈن گستاخی کے مرتکب عناصر کو قومی مجرم قرار دے کر ان کے خلاف فوری کاروائی کا اعلان کریں
اسلام کے خلاف مجرمانہ سرگرمیوں کا دفاع کرنے والی ریاستوں سے ہر قسم کے سفارتی و تجارتی تعلقات کا خاتمہ عالم اسلام کی غیرت کا تقاضہ ہے
خدا رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلہ وَسَلَّم کی محبت میں دنیا پر رحمت نازل کرتا ہے
رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلہ وَسَلَّم نے عیسائیوں سے مباہلہ کیا عیسائیوں نے جان لیا کہ یہ سچا نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلہ وَسَلَّم ہے
مباہلے کے میدان میں آنے والے جھوٹے ثابت ہو گئے لیکن نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلہ وَسَلَّم نے ان پر عذاب کی دعا نہیں کی نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلہ وَسَلَّم پر جن لوگوں نے مظالم ڈھائے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلہ وَسَلَّم نے ان کے لیے بھی ہدایت کی دعا کی
ایسے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلہ وَسَلَّم پر نازل ہونے والی کتاب الٰہی کو مغرب میں جلایا گیا اور نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلہ وَسَلَّم کے خاکے بنائے گئے
یہ خود کو سویلائزڈ کہتے ہیں لیکن یہ مادہ پرست لوگ ہیں اس کا نتیجہ یہ ہے کہ یہ زوال پذیری کا شکار ہیں اور تباہی کی جانب گامزن ہیں
انہوں نے کہا کہ فقہاء کا فتویٰ ہے کہ اہلبیت علیہ السلام اور مقدسات کی بے حرمتی منع ہے
یہودیوں کو ماننے والے ممالک پر سایہ کرنے کے لیے کہ لوگ انہیں برا نا کہیں اس طرح کے حالات پیدا کیئے جاتے ہیں
احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں علامہ صادق جعفری کا کہنا تھا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ جب بھی حرمت قرآن یا ناموس رسالت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلہ وَسَلَّم پر حرف آیا ہے تو شیعان حیدر کرار آگے آئے ہیں
آج بھی مغرب کی جانب سے کی جانے والی توہین پر شیعان حیدر کرار ہی نے سب سے پہلے صدائے احتجاج بلند کی ہے
شاتم رسول ملعون سلمان رشدی کے واجب القتل ہونے کا فتویٰ بھی ہماری ہی صفوں میں شامل آیت اللہ العظمی امام خمینی نے دیا تھا
آج بھی کہتے ہیں کہ حرمت قرآن اور ناموس رسالت پر حرف نہیں آنے دیں گے
احتجاجی مظاہرے میں علامہ مبشر حسن، علامہ نشان حیدر، علامہ علی انور، ناصر الحسینی، احسن عباس سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے