صوبہ پنجاب میں حکومت اور گورننس کے نظام میں انقلابی تبدیلی، اہم فیصلے کیے جانے کی خبر سامنے آ گئی.

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں وزارتی اور محکمانہ سطح پر گورننس کے نظام میں بہتری کے لیے بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔ حکومتِ پنجاب نے صوبے میں انتظامی امور کو مؤثر بنانے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق غیر ضروری اور خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی ڈاؤن سائزنگ کی جائے گی جبکہ ایک ہی نوعیت کے کام کرنے والے زائد اداروں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سرکاری نظام میں شفافیت لانا اور وسائل کے درست استعمال کو یقینی بنانا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے مختلف محکموں کی ری اسٹرکچرنگ کے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عوامی فلاح کو ہر فیصلے میں ترجیح دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورننس کے نظام میں بہتری سے صوبے کی کارکردگی میں نمایاں فرق آئے گا۔

حکومت کے مطابق آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے مزید مؤثر بنائے جائیں گے، جبکہ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے ذریعے ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔