0

حکومت کمزور طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے: چوہدری محمد رفیق سرہندی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود) معرورف سیاسی شخصیت سابق چیئرمین بلدیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد رفیق سرہندی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کمزور طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اقامت گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی سمیت سیاست دان جنہوں نے بھی ملکی دولت کو لوٹا ہے ان کے خلاف شکنجہ سخت کیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں کو اے پی سی یاد آئی ہے

ملک لوٹنے والوں کو عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے جبکہ آنے والا وقت عوامی خوشحالی کا ہی ہو گا

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پیٹ میں خوف کے مروڑ اٹھ رہے ہیں

ملک لوٹنے والوں کے ساتھی سیاست دان تنقید برائے تنقید کرتے ہوئے اسی روش پر چل رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں