0

خاتم النبین ص کے خاکے بنانا آزادی اظہار نہیں: محمد مجاہد اسماعیل رضوی

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان ملتان کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت مارچ کیا گیا جس کی قیادت ملتان ڈویژن کے امیر صاحبزادہ محمد مجاہد اسماعیل رضوی، محمد بلال رضوی، محمد افضل نقشبندی، قاری یونس قادری، عبد الطیف مہروی، زاہد حمید گجر و دیگر قائدین نے کی

متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی طرف سے ایک بار پھر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے اعلان اور فرانسیسی صدر کا آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اس قبیح حرکت کی حوصلہ افزائی کے خلاف تحریک لبیک پاکستان ملتان نے مارچ کیا

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے قائدین کا کہنا تھا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے اعلان کے بعد ڈیڑھ ارب مسلمانوں اور ان پر مسلط حکمرانوں کا امتحان ہے

حضرتِ امام مالک علیہ الرحمہ نے فرمایا تھا کہ جو امت اپنی نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلہ وَسَلَّم کی ناموس کی حفاظت نہیں کر سکتی اسے زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں

مسلمان حکمرانوں کی عالم کفر سے مرعوبیت اور شکست خوردہ سوچ ہی وہ بنیادی کمزوری ہے جسکے باعث کبھی تو گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا اعلان کیاجاتا ہے اور کبھی قرآن کریم کی بے حرمتی جو کہ دنیا کے امن کو سبوتاز کرنے کی سازش ہے

عالم اسلام کے مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ ہر سطح پر ہر ممکن احتجاج ریکارڈ کروائیں اور بالخصوص مسلمانان پاکستان سے اپیل ہے کہ ایوان اقتدار میں بیٹھے ہوئے حکمرانوں کو جگانے کے لئے اپنا کردار ضرور ادا کریں تاکہ کل بروز حشر اپنی نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلہ وَسَلَّم سے شفاعت کے طلب گار بن سکیں

قائدین کا مزید کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں تحفظ ناموس رسالت مارچ کا انعقاد کیا گیا ہے جسکا مقصد گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو رکوانا اور حکومت وقت کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان فرانس کو یہ باور کروائے کے ہم اپنے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلہ وَسَلَّم کی عزت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اپنے اسلاف کی سنت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے فرانس کی اینٹ سے اینٹ بجا کر رکھ دیں گے

مقررین نے مزید کہا کہ ہم اپنے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلہ وَسَلَّم کی ناموس پر اپنی جانیں قربان کرنا باعث فخر سمجھتے ہیں اور نہ صرف جانیں بلکہ پوری کائنات کی حضور علیہ الصلاۃ والسلام کی عزت کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں

پوری دنیا اور بالخصوص دین دشمن سن لیں کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام کے غلام حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلہ وَسَلَّم کی عزت کے معاملے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

دنیا اگر امن چاہتی ھے تو ہماے نبی پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلہ وَسَلَّم کی عزت کرنا سیکھے

او آئی سی کی حضور پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلہ وَسَلَّم کی عزت کے معاملے میں مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے امت مسلمہ کے حکمران اگر اس خاموشی کو اپنی بقاء کی ضمانت سمجھتے ہیں تو یاد رکھیں تاریخ کے سیاہ باب میں تمہارا نام ہوگا

امت مسلمہ اس معاملے میں ایک ہی موقف رکھتی ہے اور یک آواز ہے کہ حضور پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلہ وَسَلَّم کی ناموس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا

اس موقع پر ڈویژنل نائب ناظم رانا اصغر قادری، قاری آصف مہروی، مفتی عامر فیاض، سکندر بھٹی، عمیر قریشی، ملک ندیم اور دیگر قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں