0

خواتین میں اعتماد کی بحالی — سوشل اینگزائٹی کورس نے نئی امید جگا دی

اسلام آباد (اکتوبر 2025,14)اسمارت ویلنَس سرکل کے زیرِ اہتمام “سوشل اینگزائٹی کورس – خواتین کے لیے مخصوص” آج سہ پہر 3 بجے منعقد کیا جائے گا۔

یہ کورس اُن خواتین کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جو سماجی اضطراب (Social Anxiety) یا میل جول میں دشواری کا سامنا کرتی ہیں۔ اس پروگرام میں ماہرینِ نفسیات خواتین کو سماجی اعتماد بڑھانے، مؤثر گفتگو کرنے، اور خود اعتمادی کی بحالی جیسے موضوعات پر رہنمائی فراہم کریں گے۔

اسمارت ویلنَس سرکل کے مطابق، کورس میں 10 سے زائد خواتین نے شرکت میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
یہ کورس خواتین کو اپنے اندر کے خوف اور جھجک پر قابو پانے کے لیے ایک مثبت اور مددگار پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

📅 تاریخ: منگل، 14 اکتوبر
🕒 وقت: سہ پہر 3 بجے
📍 مقام: اسلام آباد
👩‍🦰 منتظم: Smart Wellness Circle

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں