0

خیبرپختونخوا ،بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد (دسمبر 2025,30) – محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں آج سے بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے موسم مزید سرد ہو جائے گا۔

اسلام آباد ،راولپنڈی اور ملحقہ علاقوں میں بھی بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے اور اگلے چند دنوں تک مزید سرد رہنے کا امکان ہے ۔
خیبر پختونخوا میں بھی آج سے یکم جنوری تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ادھر گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ درمیانی درجے کی برفباری ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی اور حیدرآباد میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جب کہ بارش کے بعد شہر کا درجہ حرارت مزید گرنے کی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس وقت کراچی میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے، اور منگل سے بدھ کے دوران مغربی ہواؤں کا سلسلہ شہر کو متاثر کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں