اسلام آباد(اکتوبر 2025,12)دارالحکومت کے کوچنگ اور فٹنس کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری! رننگ کلب کی جانب سے 10 کلومیٹر چیلنج ریس سیریز 2025 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ ایونٹ صبح 7:30 بجے ایف-9 پارک (ایف-10 گیٹ) سے شروع ہوگا۔
5K ریس کی زبردست کامیابی کے بعد، اب رنرز کے لیے اگلا چیلنج 10 کلومیٹر کا ہے۔ یہ ریس کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں ہونے والے آئندہ میراتھن کے لیے اپنی برداشت اور رفتار کو بہتر بنانے کا ایک بہترین موقع فراہم کرے گی۔
ایونٹ میں شرکت کے لیے 8 سے زائد افراد پہلے ہی دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے افراد مذکورہ تاریخ اور مقام پر براہ راست حاضر ہو سکتے ہیں یا ویب سائٹ https://intralaps.com/IRCSeries10k پر جا کر رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔
یہ ایونٹ نہ صرف صحت اور تندرستی کے فروغ کا ذریعہ ہے بلکہ کمیونٹی کے درمیان مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کا بھی ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔