اسلام آباد Red Zone میں 21 رمضان یومِ علی علیہ السلام کا سالانہ مرکزی جلوس شدید سیکیورٹی کے ساتھ بخیر و عافیت بانیِ جلوس آغا وقار علی شاہ بخاری کی رہائش گاہ سے برآمد ہو کر دربار حضرت بری امام سرکار میں اختتام پذیر ہوا
علامہ عابد حسین ناصر آف لاہور نے دربار حضرت بری امام سرکار میں مجلسِ عزا سے خطاب کیا اور تابوتِ امام علی علیہ السلام کی تربت حضرت بری امام سرکار پر برآمدگی کروائی جس کے بعد امامِ زمانہ علیہ السلام کے حضور زنجیر زنی و قمہ کا پرسہ بھی پیش کیا گیا
اس دوران ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران نے انجمنِ بری شاہ لطیف رح کے رضاکاروں کے سیکورٹی اداروں سے تعاون اور پابندی وقت پر جلوسِ عزا کا روٹ مکمل کروانے پر خیر مقدم کیا
سالانہ عزاداری کے اختتامِ پر دورانِ دعا ڈیوٹی پر موجود تمام سیکیورٹی اہلکاروں اور افسران کا شکریہ ادا کیا گیا اور بانیان کی جانب سے تمام انتظامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا