دیوالی سے قبل دہلی کے لاجپت نگر میں زیورات کی مارکیٹ خریداروں سے بھر گئی ہے۔ دکانیں چھٹیوں میں بھی کھلی ہیں اور شام کو سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں۔
سونے کی قیمت 10 گرام کے لیے 1,440 ڈالر سے زیادہ ہو گئی ہے، جس سے طلب کچھ کم ہوئی ہے، مگر لوگ اب بھی سونا خریدنے سے باز نہیں آ رہے۔
دیوالی اور دھنتیرس پر سونا چاندی خریدنا خوش نصیبی سمجھا جاتا ہے، اسی لیے لوگ سکے، بسکٹ اور زیورات خریدنے بازاروں میں آ رہے ہیں۔کمار جیولز کے مالک پرکاش پھلا جانی کے مطابق، قیمتوں کے باوجود خریدار “مزید اضافے کے خوف” سے خریداری کر رہے ہیں، جس سے گاہکوں کی تعداد بڑھی ہے اب جیولرز کم سونا استعمال کر کے بھاری نظر آنے والے زیورات بنا رہے ہیں۔ تنیشک گپتا کے مطابق، لوگ کم خرید رہے ہیں مگر خریدنا بند نہیں کیا۔مارکیٹ میں 250 ملی گرام اور 25 ملی گرام وزن کے سکے بھی فروخت ہو رہے ہیں۔ایک اور دکاندار پشپندر چوہان کے مطابق، نوجوان خریدار ہلکے اور روزمرہ استعمال کے زیورات کو ترجیح دے رہے ہیں۔