0

سانحہ کار ساز کے شہداء کی یاد میں تقاریب منعقد کی جائیں: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (17 اکتوبر 2025 ۔ اے پی پی): پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر کو سانحہ کارساز کے شہداء کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں دعائیہ تقاریب کے انعقاد کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر ضلع میں ہونے والی ان تقاریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان، ہمدرد، تنظیمی عہدیداران، ٹکٹ ہولڈرز اور منتخب نمائندے اپنے اپنے اضلاع میں شریک ہوں۔

جمعہ کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق 18 اکتوبر ہفتہ کو بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوگا۔ اجلاس کی کارروائی کا آغاز شام چار بجے سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں