سرگودھا (طاہر کمبوہ) تھانہ پھلروان پولیس نے کارروائی کر کے بڑی مقدار میں منشیات پکڑ لیں
کار کے خفیہ خانوں سے 26 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی
ملزمان دوسرے صوبے سے منشیات سمگل کر رہے تھے
یہ منشیات پنجاب کے بڑے اضلاع میں فروخت کے لیے لے جائی جا رہی تھی
ملزمان مسافر بردار گاڑی میں سمگلنگ کرتے تھے
مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے
ملزمان کے زیرِ استعمال گاڑی بھی قبضہ میں لے لی گئی ہے
منشیات فروشوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی
سرگودھا پولیس منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے پر عزم ہے