کولمبو (شاہ میر شاہنواز : منگل، 13 جنوری 2026) سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلے گئے تیسری ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ بارش کے باعث میچ کو بیس کے بجائے محدود کر کے 12 اوورز فی اننگز کردیا گیا تھا۔سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائےجس میں کپتان داسن شناکا کی صرف نو گیندوں پر 34 رنز کی برق رفتار اننگز بھی شامل تھی جس میں پانچ چھکے اور دو چوکے بھی شامل تھے انکے علاوہ کوسل مینڈس نے 30،جنیتھ لیانگے اور دانانڈی سلوا کے 22 ۔22 رنز بھی شامل تھے۔ پاکستان کی طرف سے محمد وسیم سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے تین اوورز میں 54 رنز دیکر تین کھلاڑی آؤٹ کئے جواب میں پاکستان کی ٹیم نے شانداربیٹنگ کی۔ کپتان سلمان علی آغا نے صرف 12 گیندوں پر 45 رنز بنائے، محمد نواز 28 اور محمد نافع 26 رنز بنا سکے جبکہ انکے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا اور پوری پاکستانی کرکٹ ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا سکی، سری لنکا کی طرف سے وینیندو ہاسارنگا کی بولنگ کلیدی ادا کیا جنہوں نے میچ میں چار وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ رہے۔ اس طرح یہ میچ میزبان سری لنکا نے 14 رنز سے جیت ٹی ٹونٹی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ میچ کےاختتام پرپاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پاکستانی باؤلرز کی طرف سے زیادہ رنز دینے کی وجہ سے مقابلہ مشکل ہو گیا۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل