ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود) رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر C پلاٹ کمے شاہ علاقہ تھانہ پیر محل میں کمسن سوتیلی بیٹی کے ساتھ زنا بالجبر کی کوشش کرنے والے ظالم باپ صدیق عرف فوجی قوم کھوکھر سکنہ 209 ر ب فیصل آباد حال ڈیرہ عطا آرائیں کمے شاہ C پلاٹ پیر محل کو گرفتار کر لیا گیا
طاہرہ بی بی دختر غلام محمد سکنہ 320 گ ب پیر محل نے ایک درخواست ایس ایچ او تھانہ پیر محل انسپکٹر ممتاز حسین کو دی جس میں سائلہ نے موقف اختیار کیا سائلہ کے پہلے شوہر نے سائلہ کو طلاق دے دی تھی جس سے سائلہ کے 4 بچے ہیں بڑی بیٹی سائرہ بی بی بعمر 11/12 سال ہے
سائلہ کی شادی 4 ماہ قبل صدیق عرف فوجی قوم کھوکھر کے ساتھ ہوئی اور ہم عطا آرائیں کے ڈیرے C پلاٹ پیر محل رہائش پذیر ہیں کہ مورخہ 12.09.2020 قریب11بجے دن سائلہ کے دوسرے شوہر صدیق عرف فوجی نے اس کی غیر موجودگی میں اپنی سوتیلی بیٹی سائرہ کے ساتھ زنا بالجبر کرنے کی کوشش کی ہے
ایس ایچ او پیر محل تمام وقوعہ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کے نوٹس میں لائے جس پر ڈی پی او ٹوبہ نے فوری طور پر اندراج مقدمہ کا حکم دیا جس پر مقدمہ نمبر 791/20 بجرم 376/511 ت پ تھانہ پیر محل میں درج رجسٹر کیا گیا
ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے ملزم کی فوری گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی کمالیہ فرخ سہیل کی نگرانی میں ایس ایچ او پیر محل انسپکٹر ممتاز حسین معہ ملازمان پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی
جس پر پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم صدیق عرف فوجی قوم کھوکھر سکنہ 209 ر ب فیصل آباد کو گرفتار کر لیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی بر وقت کاروائی کو عوام الناس اور سول سوسائٹی نے سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا ہے