0

شانگلہ کو آفت زدہ قرار دیا جائے: متوکل خان

شانگلہ (نوید یوسفزٸی) عوامی نیشنل پارٹی کے ممبر مرکزی کونسل اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی متوکل خان ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ شدید بارشوں سے متاثرہ شانگلہ کو آفت زدہ قرار دیا جائے

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مکانات، فصلوں اور دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصانات کا فی الفور ازالہ کیا جائے جبکہ جان بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو جلد از جلد امدادی رقوم ادا کی جائیں

متاثرہ علاقوں میں واٹر سپلائی سکیمیں، رابطہ سڑکیں اور دیگر انفراسٹرکچر بحال کیے جائیں

انہوں نے حالیہ شدید بارشوں سے ہونے والےاموات اور نقصانات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا

انہوں نے مزید کہا کہ جگہ جگہ لینڈ سلاٸیڈنگ کی وجہ سے مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے

انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر لینڈ سلاٸینڈنگ اور روڈ بہہ جانے سے زخمیوں اور مریضوں کو ہسپتال لے جانے میں عوام کو مشکلات پیش آ رہی ہیں

شانگلہ نہایت پسماندہ علاقہ ہے جہاں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں

انہوں نے صوباٸی حکومت سے مطالبہ کیا کہ شانگلہ کو آفت زدہ ضلع قرار دیکر ہنگامی بنیادوں پر بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جاٸیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں