0

شہزادہ قاسم علیہ السلام کی مہندی کا جلوس برآمد

کشمور (خالد حسین) کندھ کوٹ کے تنگوانی شہر میں حضرت شہزادہ قاسم علیہ السلام کی مہندی کیا ماتمی جلوس بر آمد ہوا

تنگوانی میں بہار خان کے پڑ سے مہندی کا ماتمی جلوس برآمد ہوا

ماتمی جلوس کی سیکورٹی کے لیے ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ کے احکامات پر پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات کیے گئے اور شہر میں سیکورٹی سخت کردی گئی

ماتمی جلوس برآمد ہونے پر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا

ماتمی جلوس میں عزادار بڑی تعداد میں شریک ہوئے

شہزادہ قاسم علیہ السلام کی مہندی کے ساتھ علم پاک کا ماتمی جلوس برآمد ہوا جس میں عزاداروں کے جانب سے سینہ زنی کی گئی

ماتمی جلوس اپنی مقررہ گزرگاہوں سے ہوتا ہوا رات گئے امام بارگاہ حسینہ پر اختتام پذیر ہوگا

کرونا کے مدنظر ایس او پیز پر بھی مکمل طور پر عمل کرایا جا رہا ہے

انتظامیہ کی جانب سے ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں سے صفائی ستھرائی کی عمل کو یقینی بنایا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں