0

صدرِ مملکت نے ریورس ڈرائیونگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر سلطان گولڈن کو مبارکباد دی۔

پاکستان (15 دسمبر 2025) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ریورس ڈرائیونگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر سلطان گولڈن کو مبارکباد دی ہے۔ آج جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سلطان گولڈن کی یہ کامیابی پاکستانیوں کے حوصلے، مہارت اور لگن کی عکاس ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ اس شاندار کارنامے سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص مزید مضبوط ہوا ہے۔ انہوں نے سلطان گولڈن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں