سرگودھا (طاہر کمبوہ) شاہپور کے علاقہ شہوالہ میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی اور آشنا کو موت کے گھاٹ اتار دیا
منیر حسین کو ساجد نامی نوجوان کے اپنی بیوی فروہ سے تعلقات کا شبہ تھا
ساجد گھر کے باہر موجود تھا کہ منیر حسین دیگر 3 ساتھیوں کی مدد سے اسے حویلی میں لے گیا
حویلی میں کلہاڑیوں کے وار کرکے ساجد کو قتل کرنے کے بعد بیوی فروہ کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا
چاروں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
آر پی او افضال احمد کوثر نے قتل کی ہولناک واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی
آر پی او نے ڈی پی او کو ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لانے کا بھی حکم دیدیا