شانگلہ (نوید یوسفزٸی) جے یو آئی کے مرکزی راہنما سابق سینیٹر مولانا راحت حسین کی کوششوں کی بدولت گلگت بلتستان کی معروف کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیت سابق بینکر فرید احمد نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شمولیت اختیار کر لی
اس دوران میڈیا نماٸندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرید احمد نے بتایا کہ ہماری سیاسی وابستگی مسلم لیگ ن کے ساتھ تھی لیکن کافی عرصہ سے میں محسوس کر رہا ہوں کہ پاکستان کی عوام کی ترجمانی، 73 کے آئین کی پاسداری، اسلام کی سربلندی اور نفاذ کے لیے واحد کوشاں جماعت جے یو آئی ہے اس لیے ہم نے اس قافلے میں شامل ہونے کا اصولی فیصلہ کر لیا
کافی مدت سے سینیٹر مولانا راحت حسین کے ساتھ ہمارے قریبی مراسم ہیں اور مولانا صاحب کی دعوت اور دوستی سے متاثر ہیں
بہت جلد ان شاءاللہ سینیٹر مولانا راحت حسین کی سربراہی میں قاٸد جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان صاحب سےملاقات ہو گی