کشمور (خالد حسین) قومی امن کمیٹی کی جانب سے 6 ستمبر 2020 یوم دفاع پاکستان اور پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریلی یو بینک سے پریس کلب کشمور تک نکالی گئی
کشمور یوم دفاع کی ریلی میں پاکستان کا سر سبز پرچم اور کشمیر کے جھنڈے لہرا گئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے پاک فوج زندہ باد آئی ایس آئی زندہ باد ایم آئی زندہ باد سندھ رینجرز زندہ باد سندھ پولیس زندہ باد
یہ ریلی قومی امن کمیٹی ایچ آر سی اے کشمور کے تعلقہ چیئرمین ٹیپو خان رند کی قیادت میں نکالی گئی جس میں تعلقہ صدر سکندر چاچڑ، سٹی چیئرمین امان اللہ خان چنا، تعلقہ ایڈوائزر حبیب اللہ خان چنا، تعلقہ جنرل سیکریٹری حاجی علی سٹی سینئر وائس چیئرمین اقبال احمد ملک، صدر ناصر، وڈیرہ عبدالغفار خان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی