لاہور(18 فروری 2026) لاہور کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے سے موسم میں تبدیلی آئی ہے۔
صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں علامہ اقبال ٹاؤن، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، مال روڈ، سول سیکرٹریٹ، ساندہ روڈ، چوبرجی اور جیل روڈ کے اطراف ہلکی بوندا باندی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث موسم خوشگوار اور دلکش ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم عمومی طور پر خشک رہے گا، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، ساحلی و بالائی سندھ اور پاڑاچنار کے چند علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی رپورٹ کی گئی۔