0

محمد اوررنگزیب کا آئی ایم ایف قرض پروگرام کیلئے کاوش

(اکتوبر،2025٫14)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کے جائزے پر اسٹاف لیول معاہدہ (ایس ایل اے) اس ہفتے طے پا جائے گا، جس کے بعد 1.2 ارب ڈالر کی قسط جاری ہوگی۔ آئی ایم ایف مشن نے 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (ای ایف ایف) اور 1.1 ارب ڈالر کے ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (آر ایس ایف) پروگراموں کے جائزہ مذاکرات مکمل کر لیے ہیں۔

اس معاہدے کے بعد پاکستان کو مزید 1.24 ارب ڈالر کی قسط ملنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کے تحت ممالک کو باقاعدہ جائزوں سے گزرنا ہوتا ہے اور ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد اگلی قسط جاری کی جاتی ہے۔

ایف ایف پروگرام اقتصادی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے ہے، جبکہ آر ایس ایف پروگرام آب و ہوا کی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے پر مرکوز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں