سرگودھا (طاہر کمبوہ) لاہور کے بعد سرگودھا پولیس بھی اپنے پیٹی بند بھائیوں کے نقشہ قدم پر چل پڑی
متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں مکمل ناکامی پر فرضی کاروائی کے بعد کیسز دبانے میں مصروف جبکہ شہر میں چوری، ڈکیتی اور زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز 4 مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر غریب محنت کش خاتون تاج بی بی سے اجتماعی زیادتی کی جو ڈیڑے پر اپنی فیملی کے ہمراہ سوئی ہوئی تھی
ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر دو گھنٹے تک خاوند اور بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا
متاثرہ خاتون سمیت بچوں اور اسکے شوہر پر بہیمانہ تشدد بھی کیا گیا جبکہ رقم بیس ہزار اور طلائی زیورات بھی لوٹ کر فرار ہوگئے
وقوعہ تھانہ مڈھ رانجھا کی حدود گھلہ پور کے ڈیرا تانے پر پیش آیا
ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا جائے وقوعہ پر چار گھنٹے لیٹ پہنچا
ایس ایچ او قانونی کاروائی کی بجائے معاملہ دبانے کی کوشش میں مصروف ہیں
سرگودھا اور گردونواح میں جنسی درندگی کے بڑھتے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہیں جبکہ رواں اور گزشتہ ماہ خواتین سے زیادتی اور ریپ کے تیس سے زائد کیسیز رپورٹ ہوئے اور مختلف تھانوں میں پچاس سے زائد درخواستیں التوا کا شکار ہیں