پاکستان(جنوری 2026,14) ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک موسم کا غلبہ برقرار ہے۔ شمالی اور بالائی علاقوں بشمول گلگت بلتستان، کشمیر، مری، سوات اور چترال میں شدید سردی پڑ رہی ہے جبکہ بلند پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان بھی موجود ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں خصوصاً لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان ،لیہ ،خوشاب ،سرگودھا ،بکھر اور میانوالی میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا خدشہ ہے جس سے معمولاتِ زندگی اور ٹریفک متاثر ہو سکتی ہے، دن کے وقت موسم سرد مگر خشک رہے گا۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت محسوس کی جائے گی۔ سندھ میں موسم مجموعی طور پر خشک اور ٹھنڈا رہے گا، تاہم دن کے وقت درجۂ حرارت قدرے معتدل ہو سکتا ہے۔ بلوچستان کے شمالی اور مغربی علاقوں میں راتیں انتہائی سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ اور گردونواح میں درجۂ حرارت خاصا کم ریکارڈ کیا جا سکتا ہے
محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی بھی کر دی ہے ۔